کورونا:باہر سے 41618 پاکستانی مزدو ر فارغ ہوئے : حکومت

کورونا:باہر سے 41618 پاکستانی مزدو ر فارغ ہوئے : حکومت

25406 رخصت پر ، 67024 مزدوروں کی آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن ڈرگ کنٹرول نے 1سال میں 24 زائد المیعاد ادویات 5اداروں سے ضبط کیں دس سالوں میں موٹروے پولیس کی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی ، سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد( نامہ نگار، آئی این پی ) سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران 24مختلف زائد المیعاد ادویات 5اداروں سے ضبط کی گئی ہیں، کوروناکے بعد بیرون ملک سے واپس آنے والے 67024پاکستانی مزدوروں نے خود کو آن لائن پورٹل پر رجسٹرکرایا ، ان میں سے 41618مزدوروں کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 25406 رخصت پر ہیں ، گزشتہ دس سالوں میں موٹرویز بنتے رہے ،موٹروے پولیس کی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی اس وقت بھی 1200 افراد بھرتی ہو چکے ہیں جبکہ مزیدپانچ ہزار بھرتی ہو نے ہیں، وزارت قومی ہیلتھ نے تحریری طور پر بتایا کہ اسلام آباد میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے کل 1487 ادارے ہیں ۔ 15 ستمبر تک کووڈ 19کے کل کیسز کی تعداد تین لاکھ دو ہزار 424ہے جس میں سے 2لاکھ 90ہزار 261صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ساڑھے 13 کروڑ لوگوں کو کورونا کے باعث حکومت نے امداد دی، ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خاندانوں نے احساس پروگرام سے استفادہ کیا، گزشتہ دوسالوں کے دوران وزارت خارجہ امور میں ڈیپوٹیشن پر 45افسر اور اہلکارتعینات ہو ئے ۔ وزارت سمند ر پار پاکستانیز نے تحریری طور پر بتایا کہ کویت نے پاکستانی ورکرز پر پابندی لگانے کا اعلان نہیں کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں