تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدرجعفرشاہ کورونا سے جاں بحق
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدرجسٹس(ر)سید جعفرشاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
گلگت(نمائندہ دنیا)گلگت بلتستان سوگوار ہوگیا، تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے صوبائی صدر جسٹس(ر)سید جعفرشاہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں چک شہزاد اسلام آباد کے مقام پر ایک کورونا سنٹر میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی اوروہ اتوار کے روز دن تین بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی میت شاہراہ قراقرم کے ذریعے گلگت روانہ کردی گئی، ان کی نمازجنازہ آج جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کی جائے گی۔جعفرشاہ کے پسماندگان میں ایک بیوہ،دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔