آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، علاقائی وقومی سلامتی پر بریفنگ

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، علاقائی وقومی سلامتی پر بریفنگ

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا،جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا،پیشہ ورانہ تیاری پر اظہاراطمینان

لاہور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں