پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر :علیم خان

پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر :علیم خان

مسئلہ کشمیر دن بدن ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں ‘‘کی صورت اختیار کر رہا ہے ، مسئلہ کے پر امن حل میں ناکامی عالمی امن تباہ کر سکتی ہے ،پیغام ، ٹو یٹ

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و استبداد زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی نہیں روک سکے گا،یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام اور ٹو یٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا اب کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکالنا ہی ہو گا،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں ناکامی عالمی امن بھی تباہ کر سکتی ہے ،وادی کشمیر پر ناجائز قبضے کیلئے بھارت تمام تر عالمی قوانین کو روند رہا ہے ، خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نا گزیر ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورم پر مودی اور بھارت کو بے نقاب کیا ،پاکستان آج ہر سطح پر کشمیریوں کی قربانیوں کو بھرپور اجاگر کر رہا ہے ، انہو ں نے کہا کہ مودی ہوش کے نا خن لے ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیناہی ہوگا،مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر قومی موقف کا ساتھ دینا چاہیے ،مسئلہ کشمیر دن بدن " ابھی نہیں تو کبھی نہیں "کی صورت اختیار کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں