پنجاب :اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری

پنجاب :اساتذہ کے  لیے ڈریس کوڈ جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن نے میل اور فی میل اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کردیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پینٹ کوٹ ٹائی یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننا لازمی ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسر شلوار قمیض کے اوپر ویس کوٹ پہنیں گے ۔ دوسری صورت میں پینٹ کوٹ اور کالر والی شرٹ کے ساتھ ٹائی پہنی جائے ۔خواتین افسر ڈیکوریم اور روایات کو دیکھتے ہوئے لباس زیب تن کریں گی جبکہ مناسب جوتے بھی پہنیں۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز اور ذیلی اور اٹیچ ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں