میٹر ک امتحان 4 مئی، انٹرمیڈیٹ 12 جون سے شروع ہونگے

میٹر ک امتحان 4 مئی، انٹرمیڈیٹ   12 جون سے شروع ہونگے

پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے میٹر ک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے شیڈول فائنل کرلیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے میٹر ک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے شیڈول فائنل کرلیا ۔ میٹر ک کے امتحانات کا آغاز 4 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ابتدائی ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 24 مئی تک جاری رہیں گے ۔ نویں جماعت کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہو کر 9 جون تک جاری رہیں گے ۔12 ویں جماعت کے امتحانات 12 سے 28 جون تک جاری رہیں گے ، 11ویں جماعت کے امتحانات 29 جون سے شروع ہو کر 14 جولائی تک جاری رہیں گے ۔اس سال بھی عملی امتحانات نہیں ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں