دوسری شادی پر پہلی بیوی نے ہال میں گھس کر شوہر کو چھریاں ماردیں، دولہن بے ہوش
دوسری شادی کی اطلاع پر پہلی بیوی نے شادی ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ کر دیا ،خاتون نے دولہے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں دولہا نیاز مہر کو زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون دولہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے لیا ۔دولہا کے زخمی ہونے پر عروسی لباس پہنے دولہن ہال میں بے ہوش ہوگئی، زخمی دولہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی سکول ٹیچر بتایا جاتا ہے ۔