آرمی چیف سے قطر ی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

 آرمی چیف سے قطر ی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

باہمی دلچسپی،پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ،لاہور (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں گزشتہ روز قطر کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد الخیرین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و پیشہ ورانہ امور کے علاوہ افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر معزز مہمان نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات وقت کیساتھ باہمی فائدے پر مبنی روابط میں تبدیل ہو رہے ہیں، آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج دیرینہ دوست کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر قطر کی فوج کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں