پنجاب کا کونسا شہر آبادی کے لحاظ سے کس درجہ میں ہوگا حکومت نے درجہ بندی کرلی
پنجاب کا کون سا شہر آبادی کے لحاظ سے آئندہ پچیس برسوں کے دوران کس درجہ میں ہوگا
لاہور(سیاسی رپورٹرسے )حکومت نے درجہ بندی کرلی۔ پنجاب کے اربن یونٹ محکمہ کی جانب سے 2047 تک کی مجوزہ منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ایک کروڑ یا اس سے زائد آبادی والے شہر کو میگا سٹی کا درجہ دیا گیا ۔ پنجاب میں صرف لاہور میگا سٹی کے درجہ پر پورا اترتا ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے پنجاب میں 12 شہروں کو لارج سٹی کا درجہ دیا گیا ۔ بڑے شہروں میں بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال،فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،راولپنڈی اور ٹیکسلا شامل ہیں۔ ڈھائی لاکھ سے دس لاکھ آبادی والی شہروں کو انٹرمیڈیٹ سٹیز کا درجہ دیا گیا ۔ ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک آبادی والے شہروں کو چھوٹے شہر کا درجہ دیا گیا ۔ درجہ بندی کے مطابق شہروں کو وسائل تقسیم ہوں گے ۔