جے یو آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں :حافظ حسین احمد

 جے یو آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن  کرائے جائیں :حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی

اسلام آباد ،پشاور(نیوز ایجنسیاں) مولانا فضل الرحمن کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔جمعیت علما اسلام کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا خان محمد شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس کی ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمن اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا، تاہم مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں ، جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر گیا ہے ۔حافظ حسین احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے ؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے پارٹی کے رکن بنے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں