وزراء کی تبدیلی سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی،عباسی

وزراء کی تبدیلی سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی،عباسی

وہ وقت دورنہیں جب ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا ،گفتگو

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا ء کے قلمدانوں کی تبدیلی سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے ،وہ وقت دورنہیں جب ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک نااہل حکومت ہے ، ہمارے دور کے منصوبوں پر ہی سلیکٹڈ نمائندے کام کر لیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا سلیکٹڈ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے لیکن انہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں