818 سکھ 10روزہ یا ترا کے بعد بھار ت روانہ، واہگہ بارڈر پر دوستی کے نعرے

818 سکھ 10روزہ یا ترا  کے بعد بھار ت روانہ، واہگہ  بارڈر پر دوستی کے نعرے

بھار ت سے آئے 818 سکھ یاتری اپنی10روزہ یا ترا مکمل کرنے کا بعد بھار ت واپس روانہ ہو گئے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(نمائندہ دنیا)بھار ت سے آئے 818 سکھ یاتری اپنی10روزہ یا ترا مکمل کرنے کا بعد بھار ت واپس روانہ ہو گئے ۔اس موقع پر سکھ یاتریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد ، عمران خان زندہ باد ،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ پارٹی لیڈر سردار ہرپال سنگھ نے کہا ہم اعلیٰ انتظامات اور بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان، وفا قی وزیر نور الحق قادری اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈکے بے حد شکر گزار ہیں ۔ سردار امرجیت سنگھ کا کہنا تھا مہمان نوازی میں پاکستان اور مسلمانوں کا کو ئی ثانی نہیں ۔ سردار گرمیت سنگھ نے کہا بھارت میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ۔ خواتین کا کہنا تھا ہم یہاں سے حسین یادیں لے کر جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں