کمزور معاشی حالات ، لوگ ڈپریشن کا شکار :سراج الحق

کمزور معاشی حالات ، لوگ ڈپریشن کا شکار :سراج الحق

وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں۔کمزور معاشی حالات نے لوگوں کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا پروجیکشن پر ہے ۔ اسمبلی میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا۔ماضی کے حکمرانوں نے بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملک میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے ۔ لاہور جیسے شہر میں بھی وینٹی لیٹرز ختم ہو گئے ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں