وزیر خزانہ کا شرح ترقی بارے بیان خطرناک :شہباز شریف

وزیر خزانہ کا شرح ترقی بارے بیان خطرناک :شہباز شریف

ووٹرز کے اعتماد میں اضافے سے ووٹنگ کی شرح بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ووٹ کی ساکھ ہوگی تو جمہوریت مستحکم ہوگی،اپوزیشن لیڈر کی امیر مقام سے گفتگو

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ، کراچی ضمنی الیکشن، نوشہرہ میں لیگی اُمیدوار کی کامیابی،خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت کورونا وبا میں حکومت کی نا اہلی جیسے اہم اُمور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ شہباز شریف نے ا میر مقام کی کارکردگی کو سراہا ، انہیں پارٹی کاقیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے باوجود دلیری سے پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ شہباز شریف کی جانب سے عید کے بعد خیبر پختونخوا کے ہر ڈویژن کا دورہ کرنے سمیت پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کا عزم کیا گیا ، کورونا کی وبا میں حکومت کی نا اہلی اور شہریوں کوویکسین فراہم نہ کرنے کی مذمت کی گئی اور عوام کو کورونا وبا میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کی ساکھ ہوگی تو جمہوریت مستحکم ہوگی،ووٹرز کے اعتماد میں اضافے سے ووٹنگ کی شرح بڑھانے میں بھی مدد ملے گی،وزیر خزانہ کا 5 فیصد شرح ترقی نہ ہونے پر ملک کا اللہ حافظ ہونے کا بیان خطرناک ہے ،جو حقائق ہم اول دن سے بیان کررہے ہیں، حکمران اب ان کا خود اعتراف کررہے ہیں،ملک داخلی اور خارجی مسائل کے خطرناک طوفانوں میں گھر چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں