حضرت علی ؓکا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

 حضرت علی ؓکا یوم شہادت عقیدت  و احترام کیساتھ منایا گیا

خلیفہ چہارم حضرت علی ؓکا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

لاہور( خبر نگار سے ، نیوز ایجنسیاں ) اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مجالس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آپ علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔ لاہورمیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہواجوامام بارگاہ کربلاگامے شاہ پہنچ کراختتام پذیرہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بھی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے ۔ جلوس کے راستے میں سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ عزاداروں میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔ جلوس اندرون موچی گیٹ، چوک نواب صاحب،چوہٹہ مفتی باقر سے گزرا کشمیری بازار ،رنگ محل،پانی والا تالاب،لگنے منڈی، شاہی محلہ،ترنم چوک،بازار حکیماں،اندرون بھاٹی سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور پابندی کے باوجود جلوس نکالنے پر منتظمین کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میں عاشق حسین ، علی شان ، چاندی شاہ ،مون بجلی وغیر ہ کونامزد کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں