منی لانڈرنگ،شہباز شریف کے شریک ملزم نثار کی رہائی کی روبکار جاری

منی لانڈرنگ،شہباز شریف کے  شریک ملزم نثار کی رہائی کی روبکار جاری

منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے شریک ملزم نثار احمد کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی

لاہور(عدالتی رپورٹر)احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی ،ملزم نثار احمد کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کی تھی،عدالتی اہلکار روبکار لیکر جیل روانہ ہوگئے جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں