لاہور : لاکھوں ڈاکے :نقدی زیورات، موبائل لوٹ لئے

 لاہور : لاکھوں ڈاکے :نقدی زیورات، موبائل لوٹ لئے

گرین ٹاؤن میں شجاع کے گھر سے 4لاکھ60ہزار کی نقد ی،زیورات چھین لئے نولکھا، لوئر مال ،ہڈیارہ ، گوالمنڈی میں ڈاکے ،فیکٹری ایریا، سمن آباد میں چوریاں

لاہور(خبر نگار سے )شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں شجاع کے گھر سے 4لاکھ60ہزار کی نقد ی،زیورات اور دیگر سامان، ہنجروال میں ابرار کے گھر سے 3لاکھ10ہز ار کی نقدی ، ہڈیارہ میں محسن انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان، لوئر مال کے علاقہ میں منظور کے گھر سے 1لاکھ20ہزار کی نقدی ،زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں امیر علی کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان ، نولکھا میں سلمان سے 45ہزار روپے اورموبائل فون،گوالمنڈی میں سعد سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں اشعر سے 25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن میں جمشید سے 30ہزار روپے اورموبائل فون، نواب ٹاؤن میں جماعت علی سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ، ہنجروال میں مشاہد سے 10ہزار روپے اورموبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن میں ارسلان سے 30ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا،فیکٹری ایریا سے امتیاز اور سبزہ زار سے اخلاق کی گاڑیاں ،سمن آباد سے فہیم ، قلعہ گجر سنگھ سے عرفان ، نولکھا سے وارث اور شفیق آباد سے ریاض کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں