بینک اور مالیاتی ادارے 8مئی ہفتہ کو کھلیں گے

  بینک اور مالیاتی ادارے  8مئی ہفتہ کو کھلیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 8 مئی کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیاہے

کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 10تا 15 مئی عیدالفطر کی چھٹیاں ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے 8 مئی کو بینک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل سٹیٹ بینک نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں