پی ٹی آئی حکومت ناقص کارکردگی کے بوجھ سے گریگی ،زرداری

پی ٹی آئی حکومت ناقص کارکردگی  کے بوجھ سے گریگی ،زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف سمیت دیگر مخالف سیاسی جماعتوں کا سیاسی ایشوز پر مقابلہ کرنے کی اپنی سہ نکاتی حکمت عملی پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کی حکمت عملی پارٹی کے تھنک ٹینک پر واضح کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے مرکزی اور سندھ کے صوبائی عہدیداروں نے غیررسمی ملاقات کی جس میں زرداری نے اپنی سہ نکاتی پالیسی سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کی بجائے اپنی ناقص کارکردگی کے بوجھ سے گرے گی۔ آصف زرداری کو یقین ہے کہ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں