محسن لغاری، سمیع اللہ سے نیب کی2گھنٹے پوچھ گچھ

محسن لغاری، سمیع اللہ سے نیب کی2گھنٹے پوچھ گچھ

عرفان منگی کی سربراہی میں ٹیم نے سوالات پوچھے ،ریکارڈ بارے استفسار کیا واپسی پر میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز، ایسی کوئی بات نہیں جو بتائی جائے :لغاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورومیں جاری شوگر سکینڈل انکوائری میں صوبائی وزیرمحسن لغاری اور سابق وزیر سمیع اللہ سے نیب تفتیشی ٹیم نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،گزشتہ روز دونوں سیاسی شخصیات الگ الگ نیب راولپنڈی دفتر میں پیش ہوئیں، جہاں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے مختلف سوالات کے علاوہ متعلقہ ریکارڈ سے متعلق بھی استفسار کیا،قبل ازیں نیب آفس پہنچنے پر محسن لغاری میڈیا کو دیکھ کر گاڑی آگے لے گئے پھر واپس لائے جس پر نیب دفتر کی سکیورٹی نے انہیں گاڑی باہر پارک کرنے کا کہا جبکہ واپسی پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایسی کوئی بات نہیں جو میڈیا کو بتائی جائے ، سوالنامہ نہیں دیاگیا اور ریکارڈمیرے پاس نہیں نیب کے پاس ہے ،سمیع اللہ چودھری بھی میڈیا کو دیکھ کر تیزی سے نکلنے کی کوشش میں رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں