سابق امیرالبحرکرامت رحمان نیازی انتقال کرگئے ،مسلح افواج کے سربراہوں کی تعزیت

سابق امیرالبحرکرامت رحمان  نیازی انتقال کرگئے ،مسلح افواج  کے سربراہوں کی تعزیت

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی اسلام آباد میں انتقال کر گئے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،ایجنسیاں) ایڈمرل (ر) کرامت رحمان نیازی کی وفات پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق سربراہ ایڈمرل (ر)کرامت رحمان نیازی نے 1951 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ کرامت رحمان نیازی 1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے ۔ مرحوم نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا اور نشان امتیاز(ملٹری)، ستارہ جرات (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات حاصل کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں