بحریہ عرب میں سمندری طوفان متوقع پاکستانی ساحل کو کوئی خطرہ نہیں

بحریہ عرب میں سمندری طوفان متوقع   پاکستانی ساحل کو کوئی خطرہ نہیں

بحیرہ عرب میں متوقع سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ،ماہی گیراحتیاط کے طور پر 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں

کراچی(سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر سمندری طوفان سے متعلق چلنے والی سنسنی خیز خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے اثرات پاکستان کی ساحلی پٹی تک پہنچنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی تو ٹریک بھی نہیں بنا ہے البتہ 14 مئی کو بحیرہ عرب میں جنوب مشرق کی جانب ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوگا جو 16 مئی تک اپنی سمت طے کرے گا۔ٹریک کلیئر نہ ہونے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔سوشل میڈیا نے اسے بلا وجہ سنسنی خیز خبر بنایا ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں