ایک اور پاکستانی کوہ پیمانے مائونٹ ایورسٹ سرکرلی

ایک اور پاکستانی کوہ پیمانے مائونٹ ایورسٹ سرکرلی

سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا 8ہزار میٹر پہاڑوں پر چڑھنے کا ساتواں کارنامہ، 26 روز میں دوسری چوٹی سر کی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے گزشت روز دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرکے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔ ان سے قبل منگل کو 19سالہ شہروز کاشف نے ایورسٹ کو سر کیااور قومی پرچم لہراکر ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 6 بجکر 5 منٹ پر سرباز خان نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی ہے اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا، پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ ایورسٹ کے اوپر کھڑے سرباز نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8000 میٹر پہاڑوں پر چڑھنے کا یہ ان کا ساتواں کارنامہ ہے ۔ جبکہ گزشتہ 26 دنوں میں سرباز نے 8000 میٹر کی دو چوٹیوں کو سرکیا ہے ۔ سرباز اس مشن پر تھے کہ وہ دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی بن جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں