ہائوسنگ سیکٹرکیلئے ایمنسٹی میں 31دسمبر تک توسیع کی تجاویز

ہائوسنگ سیکٹرکیلئے ایمنسٹی میں  31دسمبر تک توسیع کی تجاویز

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہائوسنگ سیکٹر ایمنسٹی سکیم کی مہلت 30 جون 2021 سے بڑھاکر 31 دسمبر 2021 تک لے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی) بجٹ سازی کے عمل میں قانونی اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے ایف بی آر کو ایسی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس ایمنسٹی سکیم کے تحت غیرظاہر کردہ سرمایہ رجسٹرڈ کرواکر ہائوسنگ سیکٹر میں لگانے پر ذرائع آمدن کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ یہ سکیم ایک بار توسیع کے بعد 30 جون 2021 کو ختم ہورہی تھی جسے اب 31 دسمبر 2021 تک بڑھائے جانے کی تجاویز ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں