پاکستان سے تعاون کو مزید وسعت دینگے :چینی سفیر

پاکستان سے تعاون کو مزید وسعت دینگے :چینی سفیر

دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،سپیکر سے نونگ رونگ کی ملاقات

اسلام آباد (وقائع نگار،سیا سی رپورٹر )چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں ، چین پاکستان کے ساتھ مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ، چین کے سفیر نونگ رونگ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ،سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے ، تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، پاکستان کورونا وباء کی روک تھام کے لئے ویکسین کی بروقت فراہمی پر چین کا شکر گزار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں