حج ایس او پیز کیساتھ محدود پیمانے پر ہوگا، نور قادری

حج ایس او پیز کیساتھ محدود  پیمانے پر ہوگا، نور قادری

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال حج ہوگا مگر ایس او پیز کے ساتھ محدود پیمانے پر ہوگا

اسلام آباد(دنیا نیوز،خبرایجنسیاں)وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال حج ہوگا مگر ایس او پیز کے ساتھ محدود پیمانے پر ہوگا، پچھلے سال کی نسبت اس سال تمام اسلامی دنیا کو نمائندگی ملے گی، سعودی وزارت حج کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ، حج کی تاریخ اور تعداد کے حوالے سے اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے ، عازمین حج کی تعداد اگر زیادہ ہوئی تو حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور نے تمام آپشنز تیار کر لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں