جعلی ڈی جی نیب بن کر بلیک میلنگ کا کیس پولیس کو بھیج دیا گیا

جعلی ڈی جی نیب بن کر بلیک  میلنگ کا کیس پولیس کو بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے جعلی ڈی جی نیب بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے کا کیس پولیس کو ٹرانسفر کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور (اپنے خبر نگارسے )عدالت نے نیب آرڈیننس کی شق 17سی کے تحت ملزم کو کیس سے ڈسچارج کر کے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا، ایڈمن جج شیخ سجاد احمد کے تحریری فیصلہ کے مطابق تحقیقات میںملزم کے خلاف پبلک چیٹنگ کے شواہد نہیں ملے ، نیب آرڈیننس کے تحت کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ، تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی بجائے کیس ڈسچارج کر کے پولیس کو ریفر کرنے کی استدعا کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں