دروازہ بند کر کے جان بچائی :مندو خیل شکرکرو زبان نہیں کھینچ لی :فردوس عاشق

 دروازہ بند کر کے جان بچائی :مندو خیل   شکرکرو زبان نہیں کھینچ لی :فردوس عاشق

ٹی وی شو میں تھپڑ کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میر ے ساتھ بدسلوکی کی، اس کانوٹس لیا جائے

لاہور (مانیٹرنگ سیل ، نیوز ایجنسیاں ) سپیکر اسد قیصر نے ہدایت کی کہ تحریری شکایت دیں جائزہ لیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں اپنے بیان میں عبدالقادر مندوخیل نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان ان کو مارنے کے لیے پیچھے بھاگیں جس پر انہوں نے دروازہ بند کرکے اپنی جان بچائی۔ انہوں نے کسی کو گالی نہیں دی تھی۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آن دی فرنٹ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میری ذات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ میری قیادت اور میرے والد کو گالیاں دی گئیں، بد قسمتی سے سلیکٹڈ ویڈیو میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ۔ میرے والد کے متعلق جس قسم کی زبان استعمال کی گئی شکر کریں میں نے اسکی زبان نہیں کھینچ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور غیرت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں