شہباز اسمبلی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کے ذمہ دار:پرویزالٰہی

شہباز اسمبلی عمارت کی تعمیر میں  تاخیر کے ذمہ دار:پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا ذمہ دار شہبازشریف کو قراردیدیا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے رویئے کی وجہ سے اسمبلی کی تعمیر کے لئے تین ارب کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا ذمہ دار قراردیا ہے ، اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو میں پرویزالٰہی کاکہناتھاکہ شہباز شریف کی غلط سوچ کی وجہ سے منصوبہ دس سال تاخیر کا شکار ہوا ،تین ارب کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ۔پنجاب کو پونے چار سو ارکان کے لئے نئے ایوان کی ضرورت تھی یہ منصوبہ کسی کی ذات نہیں آنے والی نسلوں کے لئے ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ نئی اسمبلی میں جدید ترین سہولتیں فراہم کر یں گے ۔اس اسمبلی کو ایشیا کی سب سے بڑی اور جدید اسمبلی کہہ سکتے ہیں ۔ یہ اسمبلی تمام ضرورتوں کو پورا کرے گی، بجٹ نئی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں