بڑی صنعتی پیداوار:10ماہ میں 12فیصدکی شرح سے اضافہ

بڑی صنعتی پیداوار:10ماہ میں 12فیصدکی شرح سے اضافہ

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصد جبکہ اپریل کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر68.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 17.52 فیصد اور اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 85.76 فیصد کا حوصلہ افزا اضافہ ہوا۔ چینی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 16.45 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں 16.74 فیصد کی کمی ہوئی ہے ، اسی طرح کاٹن یارن اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 10.03 اور 10.04 فیصد کا اضافہ ہوا، نائٹریٹ اور فاسفیٹ کھادوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 4.59 اور 22.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹریکٹر، ٹرک، جیپوں، لائٹ کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بالترتیب 65.26 فیصد، 2.56 فیصد، 4.33 فیصد، 41.61 فیصد، 45.93 فیصد اور 33.39 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گندم کی پسائی میں اضافہ کی شرح 50.87 فیصد ریکارڈکی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں