سیاست میں طوفان بدتمیزی سازش

 سیاست میں طوفان بدتمیزی سازش

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نااہل اور نالائق وزیر اعظم ثابت ہوا ہے

میرپور(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کو بیچ کر اب آزاد کشمیر کا سودا کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی حکومت کی تین سالوں کی کارکردگی صفر ہے ۔عوام کو دکھانے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں اس لئے چور چور کی رٹ لگاتے ہیں۔وفاقی حکومت کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں اس لئے ایک ناسمجھ انسان کو امور کشمیر کا وزیر بنا دیا جس نے دس سال سے حجامت نہیں کروائی تھی کشمیریوں نے اس کی حجامت کر ڈالی ہے ۔بھٹو شہید کے خلاف بولنے والے اس کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہیں ،سیاست میں طوفان بدتمیزی تحریک انصاف کی منظم سازش ہے پیپلز پارٹی ہر راستے میں ان کے لئے رکاوٹ بنے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزدورہ میرپورکے دوران پیپلز سیکرٹریٹ نانگی ہائوس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری محمد اشرف کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں