ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت

ملتان ایئرپورٹ پر بڑے  جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت

ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی

کراچی (سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن نے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777 ایئر بس 330، ایئر بس 340 اور ایئر بس 350 لینڈ کر سکیں گے ۔ ایئرپورٹ کا رن وے بھی بڑے جہازوں کے لیے پہلے سے ہی قابل استعمال ہے ۔ ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی یکم اگست سے 31 جولائی 2024 ء تک اجازت دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں