ریلوے نے عید پر فریٹ کرایوں میں کمی کر دی

 ریلوے نے عید پر فریٹ  کرایوں میں کمی کر دی

عید پر ریلوے حکام نے کرایوں میں کمی کر دی، ریلوے حکام نے فریٹ کرایوں میں 5سے 25فی صد تک کمی کر دی ہے

لاہور(آئی این پی)فریٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق 20سے 22جولائی تک ہوگا، ریلوے حکام کا فیصلہ عید کی چھٹیوں میں تاجر برادری کی سہولت کے لیے کیا گیا، کوئلہ ٹرینوں کے کرایوں میں 5فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کنٹینرز ٹرینوں کے کرایوں میں 10فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ جنرل کارگو کے کرایوں میں 25 فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں