سعودی عرب کی جیلوں سے 63 پاکستانی رہا ، وطن واپس پہنچ گئے

 سعودی عرب کی جیلوں سے 63  پاکستانی رہا ، وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب کی جیلوں میں معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 63 پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا جنہیں وزارت خارجہ، پاکستانی سفارخانے اور وزرات برائے سمندر پار پاکستانیز نے وطن پہنچانے کے لیے اقدامات کیے ۔منگل کی سہ پہر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 رہائی پانے والے پاکستانیوں کو لے کر نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن عامر شیخ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔عید کے موقع پروطن پہنچنے والے پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں