سمیع اللہ کی ہاکی اور گیند دوبارہ چوری

 سمیع اللہ کی ہاکی اور گیند  دوبارہ چوری

ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمہ سے ایک بار پھر ہاکی اور گیند مبینہ طور پر چوری کر لی گئی

بہاولپور(دنیا نیوز )ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے واقعہ کی تردید کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے علی الصبح نئی ہاکی اور گیند دوبارہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔خیال رہے گزشتہ دنوں بہاولپور میں چوروں نے سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند کو چوری کر لیا تھا۔تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں