لاہور سمیت 5اضلاع میں کل سے کورونا ویکسین گھر گھر لگے گی

لاہور سمیت 5اضلاع میں کل  سے کورونا ویکسین گھر گھر لگے گی

پنجاب حکومت نے کل سے پانچ اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے کل سے پانچ اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی18سال سے زائد عمر کی 40فیصد اور راولپنڈی کی18سال سے زائد عمر کی 70فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے ، لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے گا، چیف سیکرٹری نے کہا گھر گھر ویکسی نیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے لاہور میں 18 سال سے زائد عمر کے 65 لاکھ 70 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ پیر سے دو ٹیمیں ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر جائیں گی،ویکسی نیشن ٹیم میں ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر،ایک ڈیٹا آپریٹر اور ایک ویکسینیٹر ہو گا ،اب تک 17 لاکھ سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے ،65ہزار شہریوں کو روزانہ ویکسین لگانے کا ٹاسک پورا کریں گے ۔ذرائع کے مطابق 31سمبر 2021 تک گھر گھر جاکر کورونا ویکسی نیشن مہم کو برقرار رکھا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں