لاہورہائیکورٹ:قتل کیس کامجرم 9سال بعد بری

لاہورہائیکورٹ:قتل کیس  کامجرم 9سال بعد بری

لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے قتل کیس میں عمر قید کے مجرم کو 9 سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدالت نے شک و شبہات کی بنیاد پر ملزم سعید احمد کو بری کرنے کا حکم دیا ۔جسٹس محمد طارق ندیم نے چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ۔ موقع کے دو گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس سے بظاہر لگتا ہے ، دونوں گواہ موقع پر موجود نہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں