جائیداد کے تنازعات:خاتون سمیت4افراد قتل

جائیداد کے تنازعات:خاتون سمیت4افراد قتل

بصیرپور میں دیورنے بیوہ بھابی کے گھرمیں فائرنگ کردی، ماں چل بسی ، نوشہرہ میں چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو بھائیو ں سمیت تین دم توڑگئے

بصیرپور، نوشہرہ (نامہ نگار، دنیا نیوز )مختلف وارداتوں کے دوران چارافراد کوقتل کردیاگیا۔ نوشہرہ کے علاقے جلوزئی پبی میں جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کی لڑائی ہوگئی، اندھا دھند فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر دم توڑگئے جب کہ دوزخمی ہوگئے ۔ بصیر پورمیں سابق کونسلر رمضان چھچھرکے بیٹے فیصل نے گھر میں گھس کر بیوہ بھابی ثمرہ اوراسکی ماں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زاہدہ پروین دم توڑ گئی جب کہ ثمرہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظرلاہورمنتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اورمقدمہ درج کرکے پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں