ناظم پورہ:گندے نالے سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

ناظم پورہ:گندے نالے سے  نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

ناظم پورہ گندے نالے سے 26سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے

لاہور (خبر نگار سے )ناظم پورہ کے علاقے میں 26سالہ نوجوان کی لاش گندے نالے میں تیرتی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاش کو گندے نالے سے نکالا، تاحال لاش کی شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس نے لاش کو مزید کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں