گکھڑمنڈی : ایس ایچ او کے گھر ڈکیتی کرنیوالے 2ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

گکھڑمنڈی : ایس ایچ او کے گھر ڈکیتی کرنیوالے 2ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

پولیس سکندر اور خلیل کو مال برآمدگی کیلئے لیجارہے تھی کہ ساتھیوں نے چھڑا لیا ،دوطرفہ فائرنگ پر مارے گئے

وزیرآباد، گکھڑمنڈی(نا مہ نگاران )ایس ایچ اوگلیانہ کے گھر ڈکیتی کرنیوالے دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔بتایاگیاہے کہ پولیس سکندر حیات اور خلیل احمد کو مال مسروقہ اور اسلحہ کی برآمدگی کیلئے تھانہ سوہدرہ کے علاقہ آلو شدیو لیجارہے تھی کہ تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ بھٹی منصور موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور ملزموں کو چھڑوا لیا ، پولیس نے تعاقب کیا اوردوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں سکندر اور خلیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سے تھا ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے وزیر آباد منتقل کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں