اشرف غنی کی درخواست پر نواز شریف نے افغان مشیر سے ملاقات کی :عباسی

 اشرف غنی کی درخواست پر  نواز شریف نے افغان مشیر سے ملاقات کی :عباسی

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ، نیوز ایجنسیاں ) افغانستان کے صدر اشرف غنی کی درخواست پر نواز شریف نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب سے ملاقات کی تھی۔ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے درخواست کی تھی، یہ دعوت نامہ 5 ماہ قبل آیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں