فردجرم کی کارروائی موخر

فردجرم کی کارروائی موخر

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آبادپاور پلانٹ ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرفردجرم کی کارروائی موخرکردی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)دوران سماعت وزیر اعلٰی مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر دو ملزمان کی طرف سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے بتایاگیاکہ نیاز علی شیخ کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ملزم خالد کی اہلیہ اور بیٹا کورونا سے متاثر ہیں جس کے باعث دونوں پیش نہیں ہوسکتے ،ان کی میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرادی گئی ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اگر کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ، وکیل نے کہا15 دن بعد کی تاریخ دے دیں کیونکہ کووڈ کے مریض کی ریکوری میں اتنے دن لگ جاتے ہیں،عدالت نے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں