سیالکوٹ الیکشن: قوانین کی خلاف ورزی کے زیادہ واقعات ہوئے :فافن

سیالکوٹ الیکشن: قوانین کی خلاف  ورزی کے زیادہ واقعات ہوئے :فافن

پی پی 38 ضمنی انتخابات سے متعلق فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پی پی 38 ضمنی انتخاب میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے زیادہ واقعات سامنے آئے

اسلام آباد (این این آئی) ہر پولنگ سٹیشن پر اوسطاً خلاف ورزی کے دو واقعات سامنے آئے ،88 فیصد پولنگ سٹیشنز کی حدود میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے کیمپ لگا رکھے تھے ،50 فیصد پولنگ سٹیشنز پر کورونا ایس او پیز پر جزوی عملدرآمد دیکھنے میں آیا،بارش اور کورونا کے باوجود ووٹر ٹرن آؤٹ 2018 کے عام انتخابات سے زیادہ رہا،پانچ پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کی سکریسی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ،83 فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل پر اظہار اطمینان کیا،پی ٹی آئی کا ووٹ بینک 2018 کے مقابلے میں 32.8 فیصد سے بڑھ کر 48.5 فیصد جبکہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 46.6 فیصد سے کم ہوکر 43.6 فیصد ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں