لاہور سے لاپتہ 4بچیاں ساہیوال سے برآمد

 لاہور سے لاپتہ 4بچیاں ساہیوال سے برآمد

کنزہ اور انعم سوتیلی بہنیں،باپ نشے کا عادی،ہمسایہ کی دوبیٹیوں کو ساتھ ملایا ، گلشن راوی جاکرمحلے دار عمر کو بلا لیا اورپھررکشے والے کے ہتھے چڑھ گئیں ، شہزاد ،قاسم نے ساہیوال میں لے جاکر فروخت کردیا:اندرونی کہانی ، لڑکیوں کا والدین کیساتھ جانے سے انکار،چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل

لاہور،ساہیوال(خبر نگار سے ،نامہ نگار، نمائندہ دنیا)لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتا 4 بچیوں کو ساہیوال سے برآمد کر کے لاہورپہنچا دیا گیا، بعد ازاں بچیوں نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر انہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورومنتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا اورزیادتی کی کوشش بھی کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چاروں بچیاں گھریلو حالات سے تنگ آکر سہانے مستقبل کے لیے گھر سے نکلیں ،مقدمے کامدعی عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم باپ کے نشے کی عادت سے تنگ تھیں ،وقوعہ سے چند روز قبل کنزہ اور انعم نے پڑوسی اکرم کی بیٹیوں عائشہ اور ثمرین کو ساتھ ملایا ۔ چاروں ہنجروال سے اورنج ٹرین پر گلشن راوی پہنچیں، عائشہ نے فون کر کے محلے دار عمر کو بلا لیا۔ عمر گلشن راوی پہنچا لیکن معاملے کا سن کر ڈر کر واپس آگیا اور ہنجروال پہنچ کر بچیوں کے والدین کو سب کچھ بتا دیا، اس دوران چاروں بچیاں ایک رکشہ ڈرائیور ارسلان کے ہتھے چڑھ گئیں جو چاروں بچیوں کو تین چار گھنٹے شہر میں گھماتا رہا، پھر چاروں بچیاں قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب رکشے سے اتر گئیں، قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے چاروں بچیاں ایک اور رکشہ ڈرائیور قاسم کے ہتھے چڑھ گئیں، رکشہ ڈرائیور بچیوں کو پہلے اپنے گھر گرین ٹاؤن لے گیاجہاں سے رکشہ ڈرائیور کی بیوی اور اس کا دوست اور اس کی بیوی ساہیوال لے گیا ملزمان نے چاروں بچیوں کو جسم فروشی کے اڈے پر بیچنے کا پروگرام بنایا تھا اس دوران سا ہیوال پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے ملزم شہزادایک اورلڑکی کے ساتھ گرفتار ہوا،منگل کے روز شہزاد نے ضمانت کرانے پردیگر لڑکیوں کی اطلاع دی پولیس نے چھاپہ مار کر چاروں بچیوں کو بازیاب کروا لیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے رکشہ ڈرائیور ارسلان اور اس کے ساتھی ارشد کو حراست میں لے رکھا ہے بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا اورزیادتی کی کوشش بھی کی گئی پولیس نے رکشہ ڈرائیور قاسم اور شہزاد کو بھی گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق اب تک 2 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا جاچکا، جن سے تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں