ہارون اکبر کو چیئرمین ایل ٹی سی بنانے کا فیصلہ
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہارون اکبر کی بطورچیئرمین عہدے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے
لاہور(شبیر حیدر ظفر) وائس چیئرمین کیلئے عون صادق کا نام بھجوایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہارون اکبر، میاں محمود الرشید کے داماد کے بڑے بھائی ہیں۔سابق چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق و زیر اعظم کی ہدایت پر چیئرمین کیلئے ڈاکٹر شاہد صدیق کا نام بھیجا گیا تھا جس پرڈ اکٹر شاہد صدیق کے میرٹ پر پورا نہ اترنے کا اعتراض لگا کر کینسل کر دیا گیا تھا ۔