گستاخانہ موادکیس:متفرق درخواست پرڈی جی ایف آئی اے کونوٹس،ریکارڈطلب

گستاخانہ موادکیس:متفرق  درخواست پرڈی جی ایف  آئی اے کونوٹس،ریکارڈطلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے کیس میں متفرق درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے کیس میں متفرق درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے بارے میں ایف آئی اے نے غلط بیانی کی، ایف آئی اے کے پاس 14 درخواستوں سے متعلق ریکارڈ موجود ہی نہیں،عدالت نے مذکورہ بالااقدامات کیساتھ سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں