پنجاب :18اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرر و تبادلے

 پنجاب :18اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرر و تبادلے

نبیل میمن اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان ،فضل الرحمن حافظ آباد تعینات ، عمیر سرور اے سی پتوکی ،زینب طاہر اے سی لاہور کو چکوال میں لگا دیا گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے 18 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی معلوف کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا۔ محمد طیب حافظ آباد کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔ ایوب بخاری اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد کو او ایس ڈی ، شہزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا گیا ۔ نیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر لیہ کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ محمد بابر سلیمان اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ مس امینہ احسان اے سی شیخوپورہ کو اے سی جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چکوال عمیر سرور کو تبدیل کر کے اے سی پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ زینب طاہر اے سی لاہور کو تبدیل کر کے اے سی چکوال تعینات کر دیا گیا۔ محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ مس رابعہ کو تبدیل کر کے اے سی میاں چنوں تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھوٹا سے تبدیل کر کے اے سی تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔ اے سی تونسہ محمد اسد علی کو تبدیل کر کے اے سی کو ٹ چھوٹا تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چوبارہ محمد سلیمان احمد کو اے سی ایچ آر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں