موٹروے پر پٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

موٹروے پر پٹرولنگ کیلئے  ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

موٹروے پولیس نے لاہور سے ملتان موٹروے پر پٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) ایس ایس پی موٹروے سید حشمت کمال کے مطابق موٹروے ایم تھری پر ڈورنز کی مدد سے قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی مؤثر اور روک تھام میں بھی مدد ملے گی،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں