باٹا پور :مکان کی چھت گرنے سے 3بچیاں جاں بحق

باٹا پور :مکان کی چھت گرنے سے 3بچیاں جاں بحق

6 سالہ سیرت ، 2 سالہ اریحا اور2 سالہ ابیہہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں ،خاتون زخمی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو سگی بہنوں سمیت تین بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اور اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کر کے جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو ملبے تلے سے باہر نکالا۔ اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق ہونے والیوں میں 6 سالہ سیرت ،2 سالہ اریحا اور 2 سالہ ابیہہ شامل ہیں تینوں موقع پر دم توڑگئیں جبکہ 55سالہ صفیہ بی بی زخمی ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ نے کہا کہ بچیوں کا والد اور والدہ نے گھر میں چھوٹا سا کارخانہ بنا رکھا تھا اور محنت مزدوری کرتے تھے ۔ اہل علاقہ نے کہا مکان کی چھت گرنے سے روز گار رہا نہ رہنے کو چھت رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والدین کی امداد کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں