اسی ماہ برطانیہ کا دورہ کرینگے

 اسی ماہ برطانیہ کا دورہ کرینگے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 26سے 29 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

اسلام آباد (این این آئی) سرکاری ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران افغانستان سمیت خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ برطانوی دفاعی تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے ،اس کے علاوہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں